چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے پیچھے کون تھا سب کو معلوم ہے: سی او او پی سی بی

چیف آپریریٹنگ آفیسر (سی او او)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سمیر احمد کا کہنا ہے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب کےموقع پر دبئی میں موجود تھا لیکن نہیں بلایا گیا، اس کے پیچھےکون تھا سب کو پتا ہے۔

لاہور میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تقریب سےخطاب اور میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سی او او پی سی بی سمیر احمد کا کہنا تھا پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا عمل 10 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہےگا،ستمبر اکتوبر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے بچوں کا ٹورنامنٹ ہوگا، ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچز 40 اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوں گے، اس سے ہمارے پاس ایک اچھی کھیپ سامنےآئے گی،گراس روٹ سے جو ٹیلنٹ سامنے آنے سے رہ جاتا ہے اس کو موقع ملےگا،

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کا کہنا تھا ٹورنامنٹ کےانتظامات اور مالی معاونت پی سی بی کرے گا، نئے آنے والے کھلاڑی ملکی کرکٹ میں اپنا کردار ادا کریں گے،ہمارے پاس کوچز موجود ہیں ان سےکام لیاجائےگا، اس میں ہم سپر کڈز کٹیگری بھی لا رہے ہیں، اسکول کالجز کے 10 ہزار طلبہ وطالبات ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شامل ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنےکا اعلان

 

چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے سے متعلق سوال پر سمیر احمد کا کہنا تھا فائنل کے موقع پر موجودتھا لیکن اختتامی تقریب میں اسٹیج پر نہیں بلایا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی جا نہیں سکے تھے۔

سی او او پی سی بی کا کہنا تھا آئی سی سی سے جواب طلب کیا تھا کیونکہ یہ آئی سی سی کی انتظامی بے نظمی تھی، اس کے پیچھے کون تھا سب کو پتا ہے، یہ مناسب چیزنہیں تھی اس لیے ہم نےجواب مانگا،اطمینان بخش جواب نہیں آیا تھا اس لیے آئی سی سی سے دوبارہ جواب مانگا ہے۔

نئے تیار ہونے والےقذافی اسٹیڈیم کےوی آئی پی انکلوژر کی واش روم کی چھت ٹپکنے سےمتعلق سوال پرسمیراحمد کا کہنا تھا ٹھیکیدار سےروف ٹریٹمنٹ میں کوتاہی ہوئی تھی، جہاں لیکیج ہوئی تھی ٹھیکیدار سےاس کی مرمت بھی کرائی ہے، ٹھیکیدار سے لیکیج کےنقصان کےازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

Back to top button