چیمپئنز ٹرافی کافائنل، شبمن گل نے کیویزکےدباؤکااعتراف کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں کیویزکےدباؤکاسامناہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے ایک دن قبل پریس کانفرنس میں شبمن گل کا کہنا تھاکہ ہم بھارت میں ورلڈکپ کا فائنل ہار چکے ہیں لیکن اس بار پوری ٹیم ایک روزہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے مکمل تیار ہے، ٹیم کا ماحول بہت زبردست ہے اور تمام کھلاڑی پرعزم ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کا فائنل وہی ٹیم جیتے گی جو دباؤ سے بہتر طور پر نمٹے گی۔یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں ہوگا  لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کھلاڑی دباؤ محسوس کرتا ہے‘۔بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے لیکن تجربہ کار کھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

شبمن نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا کا بولنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائیں تھیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان نےبھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو اس وقت دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ قرار دیتے ہوئے نے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلیں بطور بیٹسمین میں ہمیشہ موقع کی مناسبت سے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

Back to top button