چیمپئنز ٹرافی،بیک ڈور مذاکرات میں اہم پیشرفت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کےحوالےسےبیک ڈورمذاکرات میں پیشرفت کے بعد معاملات طےپانےکےقریب پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنزٹرافی کےمعاملات طےہونےکےقریب پہنچ گئےہیں،آئی سی سی کی جانب سےٹرافی کےشیڈول کاجلد اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا بتاناہےکہ چیمپئنز ٹرافی کےمعاملے پر دیگر اسٹیک ہولڈربھی ایکشن میں آئے،پس پردہ مذاکرات کی وجہ سےمعاملات مثبت اندازمیں آگےبڑھنےلگے۔
خیال رہےکہ اس سےقبل ذرائع کےحوالےسےیہ خبرسامنےآئی تھی کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی مطالبات پر آئی سی سی کو جواب نہ ملنےکےباعث آج ہونےوالا آئی سی سی کااہم اجلاس ایک بارپھرملتوی ہوگیا ہے۔
واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی19 فروری سےشروع ہو گی جس کی میزبانی پاکستان کےپاس ہےتاہم بھارت نےروایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتےہوئےاپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنےسےانکار کر دیا ہے۔
