چیمپئن ٹرافی : بھارت کا پاکستان آنے سے انکار ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ان ایکشن

پاکستان کرکٹ بورڈکےچیئرمین محسن نقوی نےکہا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کوتحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا کام تیزی سےجاری ہے،قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل ہوجائےگا، تمام انکلوژرز قائم رہیں گے، کوئی انکلوژرختم نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے،باقی باتیں ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،ہمارارابطہ صرف آئی سی سی ہے، ان کے جواب کا انتظارہےجب کہ بھارت کوتحفظات ہیں تو ہم سےبات کرے،ہم بھارت کےتحفظات دورکریں گے۔

آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان ، ٹیم میں بڑی تبدیلی

چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھا کہ مجھےسب اچھے کی امید ہے، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے، آئی سی سی جلد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گا، ہمیں اپنا کام مکمل کرنا ہےاس لیے شیڈول کا اعلان جلد کیاجائے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ وہاب ریاض مسلسل کام کر رہے ہیں کسی کو ہٹایا نہیں تھا اورمحمد یوسف کو بھی کہیں جانے دے رہے، میں کرکٹرز کو اکٹھا کررہا ہوں ،جانے کیسے دوں گا، عبدالرزاق بھی میرے لیے بہت اہم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کا کہنا تھا کہ چیمپئنزٹرافی ٹورمنسوخ نہیں ہوا ابھی ری شیڈول ہوا ہے۔

Back to top button