آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان ، ٹیم میں بڑی تبدیلی

آسٹریلیا کےخلاف تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیاگیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کوآخری ٹی ٹوئنٹی کےلیے آرام دیا گیا ہےاور انہیں کوئی انجری نہیں ہے۔

رضوان کی جگہ آج کے میچ میں سلمان علی آغا کپتانی کریں گےجب کہ  حسیب اللہ وکٹ کیپر کےفرائض سرانجام دیں گے۔

عاقب جاوید کوپاکستان وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش

پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمدعرفان،عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی،جہانداد خان، حارث رؤف اورسفیان مقیم ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہےکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کےدوسرے میچ میں آسٹریلیا نےپاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان آخری ٹی ٹوئنٹی آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےشروع ہوگا۔

Back to top button