سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔
اعلامیہ کےمطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیصلے کے مطابق مرکزی بینک نے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کےبعد کیا۔
اعلامیہ کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمت کے دباؤ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
