چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

 

 

 

 

 

 

 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ کھلاڑیوں کا 85 فیصد کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔

لاہور میں پی سی بی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناتھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹا کو شامل کررہے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ کےلیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ کھلاڑیوں سے اچھا فیڈبیک ملا ہے، کھلاڑیوں کو مکمل بریف کیاگیا ہے،اب کوئی یہ نہیں کہے گاکہ اے نہیں ملی،بی نہیں ملی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام کرنے کو ہے،ہم پابند کررہے ہیں کہ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں،اگر کوئی نہیں کھیلےگا تو اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے،ہم نے دستاویز میں ایک ایک چیز کو بڑی تفصیل سے شامل کیا ہے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کے سلیکشن کے عمل کو بہتر بنانا ہماری ترجیح رہی،پرانے کیٹیگری سسٹم کی جگہ 5 نئے فارمیٹ ٹریکس متعارف کروائے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیسٹ میں ہم پیچھے رہ گیے ہیں،ٹیسٹ کو اہمیت دی گئی ہے،اب کھلاڑیوں کو معلوم ہوگا کہ وہ کس فارمیٹ کےلیے ہیں۔ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے کیٹیگریز بنائی گئی ہیں،ہم نے ایک سال سے ڈومیسٹک میں اس سسٹم کو لاگو کیا ہوا ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا سینٹرل کنٹریکٹس میں بہتری کی ضرورت ہے،ہمیں بھی اعتراضات ہوتےتھے اس کو محسوس کرتےہیں،ہم ایلیٹ لیول سے میڈیکل کا طریقہ کار شروع نہیں کررہے۔

 

Back to top button