چیمپئنز ٹرافی : بھارتی ٹیم کا فائنل کے لیے دبئی میں ٹریننگ سیشن

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم نے 3 دن کےآرام کے بعدجمعے کی شام دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کیا۔

بھارتی ٹیم کے مرکزی بلے بازوں روہت شرما، شبمن گل اورویرات کوہلی نے طویل بیٹنگ سیشنز کیے،جن میں اسپنرز اور پیسرز کی گیندوں کا سامنا کیا۔

ہارڈک پانڈیا، کے ایل راہول اور رویندرا جڈیجا جیسےبھارتی بیٹرزنےنیٹس میں لمبے اور اونچے شاٹس کھیلنے کو ترجیح دی اور گراؤنڈ سے باہر ہٹ کرنے کی ٹریننگ کی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے اسپنر ورون چکرورتی نےبولنگ کی پریکٹس کے ساتھ زیادہ وقت فیلڈنگ کی ٹریننگ میں گزارا اور میدان میں مختلف پوزیشنز پر اپنی فیلڈنگ کو بہتر بنایا۔

دبئی پولیس کی اسٹیڈیم میں کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ

 

پریکٹس سیشن سے قبل بھارتی بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے ٹیم کو ملنے والے ’ون وینیو ایڈوانٹیج‘ کےدعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’دبئی میں کوئی ایڈوانٹیج کی بات نہیں، جب اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو جیت ہوگی اوراگر خراب کھیل پیش کریں گے تو شکست ہوگی، بھارت کی جیت پر یہ کہنا کہ ہمیں ایڈوانٹیج ملا ایک بے بنیاد بات ہے۔‘

بھارتی ٹیم ہفتے کی دوپہر 2 سے 5 بجے کےدرمیان دبئی میں اپنا آخری ٹریننگ سیشن کرے گی۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ کےکھلاڑی ہفتے کی شام دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کریں گےتاکہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔

Back to top button