پاکستانی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں گے تب ہی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی : وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنےسرمایہ کارملک میں سرمایہ کاری کریں گے تب ہی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی، بیرونی سرمایہ کاری لانے کا اس کے سوا کوئی طریقہ نہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کاروباری شخصیات کےوفد نے ملاقات کی اور کاروباری برادری نے ان کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا۔
اعلامیے کےمطابق کاروباری برادری و سرمایہ کاروں نے سازگار ماحول فراہم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی مشاورت اور مفید آرا سے ملکی معیشت کو بہترکریں گے اورتمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے، ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے،شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ چکی ہے۔
اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھاکہ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ سب نے مشکل وقت میں بھی ملکی صنعتی ومعاشی ترقی کےلیے اپنا سرمایہ ملک میں لگایا،آپ کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت کا پہیہ چلا، لوگوں کو روزگار ملا۔
جے آئی ٹی کے پی ٹی آئی اراکین سے اداروں پر کی گئی پوسٹوں پر سخت سوالات
ان کا کہناتھاکہ کاروباری سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کےلیے ساز گار ماحول فراہم کر رہے ہیں ، سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے،مشاورت کا مقصد ملک کی معیشت کی ترقی میں تیزی لانا ہے، ٹریڈ افسران کو تجارت و برآمدت کے فروغ کے حوالے سےواضح اہداف فراہم کیے جا چکےہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اپنےسرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں گے تب ہی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی، بیرونی سرمایہ کاری لانے کا اس کےسوا کوئی طریقہ نہیں، سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے، ہر ہفتے دو بار سرمایہ کاروں سےمل کر ان کی بات سنیں گے۔
شرکا نے مختلف شعبوں کے حوالےسےتجاویز بھی پیش کیں اور کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے ملکی آئی ٹی کی صنعت دنیا میں تیزی سے اپنا مقام بنا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم کی تمام متعلقہ وزارتوں کوکاروباری نمائندوں و اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کی ہدایت کی۔