چیمپئنز ٹرافی،بھارت کی جانب سےپاکستان کی تجویز نہ ماننےکاامکان

چیمپئنز ٹرافی پربھارت کی جانب سےپاکستان کی تجویز نہ مانےجانےکاامکان ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سےکہا گیاہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کی پیشکش ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے، پاکستان نےآئی سی سی ایونٹس نیوٹرل وینیوزپرکرانے کی تجویزدی ہے لیکن بھارت میں سکیورٹی مسائل نہ ہونےکی وجہ سےتجویز نہ ماننے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں آئی سی سی نےچیمپئنز ٹرافی پاکستان سےشفٹ کرنےکاعندیہ دیاہےجبکہ پاکستان نےبھارت سے تحریری ضمانت مانگی ہے،تحریری ضمانت نہ ملنےپر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرےگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈکےذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی یابھارتی بورڈ کی جانب سے پاکستان کی تجاویزپرکوئی رابطہ نہیں ہوا،پاکستان کی تجاویز زیرغورہیں،ابھی ان پر فیصلہ نہیں ہوا،ان تجاویزپراگلے چندروز میں بات چیت متوقع ہے۔
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کہہ چکےہیں کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی وہاں نہیں کھیلیں گےلہٰذاجو ہوگا برابری کی بنیاد پر ہوگا،یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارت یہاں نہ آئےاورہم وہاں جاکر کھیلیں۔
واضح رہےکہ پاکستان نے3 سال تک پاک بھارت کےمیچز نیوٹرل وینیوز پرکرانے کی تجویز دی تھی۔
