کوریا کے32 سالہ معروف اداکار چین میں چل بسے

جنوبی کوریا کے32 سالہ معروف اداکارپارک من جائےدل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
اداکار پارک من جائےکاانتقال29نومبرکو چین میں ہوا جس کی تصدیق ان کی تشہیری ایجنسی نےبھی کی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ پارک من جائےایک مہینےکےآفیشل دورےپرچین میں موجود تھے جہاں انہیں دل کادورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اداکار کی میت کوجنوبی کوریا کےدارالحکومت سیول منتقل کردیا گیاجہاں کل ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
پارک من جائےکےانتقال کی خبر پرکورین انڈسٹری میں سوگ چھاگیا اور نامی گرامی اداکاروں نےافسوس کااظہارکیاہے۔آنجہانی اداکارکےاس وقت بھی ایک ڈرامہ آن ائیر ہے۔