چودھری شجاعت کی کمیٹی کی قومی مفاہمت کیلئےسفارشات تیار

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری  شجاعت حسین کی قائم کردہ سیاسی رابطہ کمیٹی نے قومی مفاہمت کیلئےسفارشات تیار کرلیں۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈا پر متفق بنانے کیلئے قائم کی گئی سیاسی رابطہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس اتوار کےروز مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کےوائس چئیرمین غلام مصطفیٰ ملک نے کی۔

 اجلاس میں اراکین ڈاکٹرمحمد امجد، محمد رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی، طارق حسن اور رضوان صادق خان شریک ہوئے،جب کہ اجلاس کےحوالے سے کمیٹی کے چئیرمین میر نصیر خان مینگل سے بھی مشاورت کی گئی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیاسی رابطہ کمیٹی نےحکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے لیے ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

مصطفی ملک نے کہا کہ سیاسی رابطہ کمیٹی نے قومی مفاہمت کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں، کمیٹی چوہدری شجاعت حسین کی اجازت کے بعد اپوزیش جماعتوں، سول سوسائٹی، میڈیا سے ملاقاتوں کا آغاز کرے گی۔مسلم لیگ نے اتحادی جماعتوں کو مزید وسعت دینے کی تجویز دی ہے، ہم خیال سیاسی جماعتوں اور بزرگ سیاستدانوں سے بھی رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملکی مسائل اور درپیش چیلجز سے نمٹنے کے لیے اپوزیش جماعتوں سے بامقصد بات چیت میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Back to top button