چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا

سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ سے 2 ججز لانےکےمعاملے پرچیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پرغورکیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہورہائی کورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔
لاہور ہائی کورٹ کےپانچ سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانےکیلئے زیرغورلایا جائے گا، اس حوالےسے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے : 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ، مزید 24 افسران کی فہرست تیار
واضح رہےکہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج کو تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
13 فروری کوسپریم کورٹ میں 6 مستقل ججز اورایک قائم مقام جج نے اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز سےحلف لیا تھا۔
حلف اٹھانےوالے 6 مستقل ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم،جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس ہاشم کاکڑشامل تھے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےبھی بطورقائم مقام جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سےقائم مقام جج کے عہدے کا حلف لیا تھا۔