چیف جسٹس نے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تنازعات کےحل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔

سپریم کورٹ کےسینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ’اے ڈی آر‘ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئےہیں۔

نوٹی فکیشن کےمطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کمیٹی کےاراکین ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسر کو بھجوادی گئی ہے۔

 

قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، ہائی کمیشن کامقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

واضح رہےکہ 26 اکتوبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتےہوئے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کیاتھا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی جانب سےجاری نوٹی فکیشن میں کہاگیا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔

Back to top button