وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی قیادت خاص طور خیبرپختونخوا کے رہنما نہیں چاہتے ہیں عمران خان باہر آئیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ لینا چاہتےہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ عمران خان سمجھتےہیں گنڈاپور کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ان کےکام آئیں گے،یہ سب ایک دوسرے کو استعمال کر رہےہیں،اسٹیبلشمنٹ سےملاقات میں گنڈاپور کےبیان پر کھڑےرہنے کا گواہ کوئی نہیں یہ صرف ان کااپنا بیان ہے۔

میثاق پارلیمنٹ : اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دی

خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور چاردیواری میں الگ زبان استعمال کرتےہیں اور اسٹیج پرآکر مولا جٹ بن جاتےہیں، شہباز شریف سےملاقات میں وہ شوگر مل بنے ہوئےتھے، عمران خان کبھی حکمت عملی کےتحت گھی شکر ہوجاتے ہیں تو کبھی منہ سے آگ برساتےہیں۔

Back to top button