میثاق پارلیمنٹ : اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیاسی جماعتوں کے درمیان میثاق پارلیمنٹ (چارٹر آف پارلیمنٹ) کےلیے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل 18 رکنی خصوصی کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں 12 حکومتی اور 6 اپوزیشن ارکان شامل ہیں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کےتحت قومی اسمبلی کے 11 ستمبر 2024 کےاجلاس میں منظور کی گئی تحریک کی تناظر میں خصوصی کمیٹی تشکیل دےدی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےجاری نوٹی فکیشن کےمطابق قومی اسمبلی رولز 244 بی کےتحت اسپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی پارلیمانی بزنس کے مسائل کو حل کرنے کےلیے متفقہ لائحہ عمل بنائے گی۔

عمران خان کی ملٹری حراست روکنے کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

وزیر خارجہ  سینیٹر اسحٰق ڈار خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف ،پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر شامل ہیں۔ایم کیوایم کےخالد مقبول،امین الحق اور مسلم لیگ ق سےسالک حسین کمیٹی کاحصہ ہیں جب کہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔اعجاز الحق،خالد حسین مگسی،پھیلن بلوچ،

صاحبزادہ حامد رضا،بیرسٹر گوہر علی خان،شاہدہ اختر،اختر مینگل،حمید حسین،محمود خان اچکزئی بھی خصوصی کمیٹی میں شامل ہیں۔

خصوصی کمیٹی پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کو درپیش امور کا جائزہ لےگی اور آئین و قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط اور طرز عمل 2007 پر غور کرے گی۔

کمیٹی پارلیمنٹ کے معاملات کو ہموار بنانے اور درپیش مسائل پر سفارشات بھی تیار کرے گی۔

Back to top button