افغان قونصل جنرل کی شرمناک حرکت کاذمہ دارعلی امین گنڈاپور ہے،فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واؤڈانےافغان قونصل جنرل کےقومی ترانےکےاحترام میں نہ کھڑےہونے کا ذمہ دار تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوقرار دےدیا۔

پشاور میں پیش آئے واقعے پر سینیٹر فیصل واؤڈانےکہا کہ  پی ٹی آئی کے زیر اعلی خیبرپختونخوا کی شرمناک حرکت کےباعث ملک کی بدنامی ہوئی۔تحریک انصاف اپنے اقتدار کیلئےملک توڑنے کی ڈگر پر ہے۔

واضح رہےکہ پشاور میں منعقدہ تقریب کےدوران افغان قونصل جنرل اور قونصلیٹ کےدیگرعہدیداران پاکستان کا قومی ترانےکےاحترام میں کھڑےنہیں ہوئے تھے۔

دفتر خارجہ نےپشاورمیں منعقدہ تقریب میں افغانستان کےقائم مقام قونصل جنرل کی جانب سےقومی ترانےکی بےحرمتی کےسوال پرردعمل دیتےہوئےکہا کہ ’’میزبان ملک کےقومی ترانےکی بےعزتی سفارتی اصولوں کےخلاف ہے، افغانستان کےقائم مقام قونصل جنرل کایہ فعل قابل مذمت ہے‘۔

 مجوزہ آئینی ترامیم کامسودہ اب رازنہیں،ہرلیڈرکےپاس ہے،خواجہ آصف

انہوں نےکہا کہ ہم اسلام آباد اورکابل دونوں مقامات پرموجودافغان حکام کواپنا شدیداحتجاج پہنچارہےہیں۔

Back to top button