مجوزہ آئینی ترامیم کامسودہ اب رازنہیں،ہرلیڈرکےپاس ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہا ہے کہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ اب راز نہیں کیونکہ یہ ہر لیڈر کے پاس پہنچ چکاہے۔

خواجہ آصف نےاپنےبیان میں دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کوترامیم پراعتراض نہیں کیونکہ اُن کےرہنماؤں نےکہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں بس انہیں دسمبر تک روک لیاجائے۔

وزیر دفاع نےکہا کہ ججز کی تقرری کاطریقہ کاراس وقت بھی عدلیہ کےپاس ہے۔ایک ایک چیمبرکےتین تین چارچاروکیل جج ہیں۔کوئی ہائیکورٹ میں ہےاور کوئی سپریم کورٹ میں بیٹھاہے۔یہ کیاہورہاہے۔

وزیردفاع کاکہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جوڈیشری کےساتھ کھلواڑہورہاہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کےمشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کےلیےہمارے نمبرز پورےتھے لیکن ہم وسیع تر مشاورت چاہتے تھے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نےکہا کہ کچھ نکات پر تحفظات سامنے آئے ہیں جس کے بعد معاملہ آگےنہیں بڑھ سکا۔

بیرسٹر عقیل ملک کاکہنا تھاکہ آئینی عدالتیں پوری دنیا میں ہوتی ہیں۔قانونی برادری کابھی طویل عرصے سےیہی مطالبہ ہےاور پی ٹی آئی بھی اس پرراضی ہے۔انہوں نےکہا کہ جب تک وسیع تر اتفاق رائےنہیں ہوگا ہم آئینی ترامیم پیش نہیں کریں گے۔

 افغان قونصل جنرل کی شرمناک حرکت کاذمہ دارعلی امین گنڈاپور ہے،فیصل واوڈا

بیرسٹر عقیل ملک کاکہناتھا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ہم موجودہ الیکشن کمیشن کوہی توسیع دیناچاہتےہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی عدالت کاسربراہ لگانے کا تاثر بھی غلط ہےالبتہ ممکنہ ناموں میں سےایک نام ان کابھی ہوسکتاہے۔

Back to top button