تنہائی کا احساس فالج کاخطرہ بڑھا دیتی ہے،ماہرین

ماہرین کا کہنا ہےکہ تنہائی کااحساس لوگوں میں فالج کاخطرہ بڑھا سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اکیلےرہنےکا مطلب ہےکہ آس پاس لوگ نہ ہوں جب کہ تنہا ہونا وہ احساس ہےجو آپ کولوگوں کےدرمیان بھی اکیلامحسوس کرواسکتاہے اور یہی احساس ماہرین کےمطابق فالج کاخطرہ پیداکرسکتا ہے۔

بڑی عمرکےبالغ افراد جنہوں نےدائمی طورپرتنہا رہنےکی اطلاع دی۔ان میں فالج کا خطرہ ان لوگوں کےمقابلے میں56فیصد زیادہ تھا جنہیں تنہائی کےپیمانےپرمسلسل کم درجہ دیاگیا۔

مطالعے کےسرکردہ مصنف ڈاکٹرینی سوہ نےکہا کہ تنہائی کامعمول کےمطابق جائزہ لینا ضروری ہےکیونکہ اگر اس کی شناخت نہ کی گئی یانظر اندازکردیا جائےتواس کے نتائج بدتر ہوسکتےہیں۔

مطالعہ جرنل ای کلینکل میڈیسن میں شائع ہواہےجو صحت اورریٹائرمنٹ اسٹڈی کےحصےکےطور پر2006 سے2018کےدرمیان جمع کیےگئے ڈیٹا کااحاطہ کرتا ہے۔

پاکستان میں منکی پاکس کا 7 واں کیس سامنےآگیا

مطالعےکےمطابق50سال یا اس سےزیادہ عمر کے12,000 سےزائد شرکاءکاابتدائی طور پر2006اور2008کے درمیان سروےکیا گیا۔

Back to top button