مریم نواز کا 5سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےپانچ سال میں5لاکھ گھربنانےکا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا15واں اجلاس ہوا جس میں تین میگاپراجیکٹس،اپنی چھت……اپناگھر،چیف منسٹر گرین ٹریکٹر اورچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دےدی گئی جبکہ غیرقانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پرسزائیں اورجرمانہ بڑھادیاگیا۔

مریم نواز نےاجلاس میں پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے ایم ڈی کیٹ پالیسی، صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری دےدی۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کےملکیتی پیپراورشناختی کارڈ کی کاپی پرہاؤسنگ لون جاری ہوگا۔15لاکھ زروپے قرض لینےوالےکو 9سال میں14ہزار روپےماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرلوننگ اسکیم کوریوالونگ فنڈ میں تبدیل کردیا گیا اور عوام سےکوئی اضافی چارجزنہیں لیےجائیں گے۔

مریم نوازشریف نےکہا کہ عوام کیلئےآسانیاں پیدا کرناچاہتے ہیں،پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے، پنجاب کے کاشتکاروں کو30ہزارٹریکٹر دیناچاہتےہیں۔

کابینہ نےپنجاب میں گرین ٹریکٹرپروگرام کےتحت9500ٹریکٹردینے،50ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہرٹریکٹر پر10لاکھ کی سبسڈی دینےکی منظوری دےدی۔ 20ستمبر سےپروگرام کاآغازاور20اکتوبرکوقرعہ اندازی کی جائےگی۔

کابینہ نےچیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دےدی جبکہ پنجاب آرمزآرڈیننس1965میں ترمیم کرکے جرم کو ناقابل ضمانت قرار دےدیا گیا۔

 فضل الرحمان سے عارف علوی کی ملاقات،آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال

اجلاس میں غیرقانونی اسلحہ اورمینوفیکچرنگ وغیرہ پر سزا تین سےپانچ سال اورجرمانہ 5سے7لاکھ کرنے،کائٹ فلاننگ آرڈیننس2001کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے،ترسیل پر بھی سزائیں مقررکرنےکی منظوری دی گئی۔کائٹ فلاننگ آرڈیننس کےتحت پتنگ بازی قید کی سزا،2سے 5سال اورجرمانہ 20سے50لاکھ تک ہوگا۔

Back to top button