ترانے میں میوزک تھا، اس لیےقونصل جنرل کھڑےنہیں ہوئے: افغان قونصلیٹ

ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور شاہد اللہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ترانے کی بےحرمتی اور بےتوقیری ہرگز مقصد نہیں تھا۔ ترانےمیں میوزک تھا، اس لیےقونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔

پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سےسفارتی آداب کی خلاف ورزی پر افغان قونصلیٹ کی جانب سےبیان جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑےنہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اگر ترانہ بغیر میوزک یا بچے پیش کرتےتو قونصل جنرل لازمی کھڑےہوتےاورسینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔ترجمان کے مطابق پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

خیال رہےکہ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکرکی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی گئی۔

قومی رحمت للعالمینﷺکانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتےہی تمام شرکااحترام میں کھڑے ہوگئےلیکن افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکرقومی ترانےکےاحترام میں کھڑے نہ ہوئے بلکہ تقریب میں شریک ان کےساتھی بھی احتراماً کھڑےنہ ہوئے۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کےمطابق افغان ناظم الامورکواحتجاجی مراسلہ دینے کیلئےدفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

Back to top button