وزیراعلیٰ مریم نواز نے سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سائبر کرائم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور اجلاس میں پنجاب سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری کے بعد بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کا شکار بچوں کو شکایت کے لیے تھانے یا کسی دفتر میں نہیں جانا پڑے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ متاثرہ کم عمر بچے اور بچیوں کی شکایت کے اندراج کےلیے موبائل یونٹ جائے گا،متاثرہ بچے بالخصوص خواتین ورچوئل پولیس سٹیشن میں بھی شکایت درج کراسکیں گی جب کہ متاثرہ بچوں اور خواتین کی شناخت مکمل طور پرپوشیدہ رکھی جائےگی۔

علاوہ ازیں مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کےلیے قانونی سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Back to top button