وزیر اعلیٰ مریم نواز دو صوبائی حکومتوں کے اعصاب پر بری طرح سوار ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر بری طرح سوار ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے 1 کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر دینے کاوعدہ کیا پھر مکرگیا اور ایک جماعت ایک صوبے میں 16سال جب کہ دوسری 11سال سے حکومت کررہی ہے، ایک حکومت 16سال بعدبھی کراچی کاکچرا نہیں اٹھاسکی جب کہ دوسری حکومت 11سال بعد بھی دریاؤں کو کراس کرنے والی ڈولیوں سےجان نہیں چھڑاسکی۔

عمران خان نے فیض حمید کا اوپن ٹرائل کرنےکا مطالبہ کر دیا

عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں مفت ادویات،الیکٹرک بائیکس اور اسکالر شپ دےرہی ہیں، الحمدللّٰہ، مریم نواز نے آج اپناگھر اپنی چھت میگا پروجیکٹ بھی لانچ کردیا ہے۔انہوں نےکہا کہ مریم نواز کی حکومت کو صرف چند ماہ ہوئےان کا کام بول رہاہے اور مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں جتنا وقت آپ مریم نواز کی کارکردگی پر جلنے کڑھنے میں لگاتےاتنا کام پر فوکس کرتے تو آپ کےصوبوں کا یہ حال نہ ہوتا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا کہ پنجاب میں مریم نواز اور ان کی ٹیم بشمول افسران دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جب کہ سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں اپنے صوبوں کی بجائے پنجاب پر نظر رکھنے کےفرائض انجام دے رہےہیں۔انہوں نےکہا کہ دونوں حکومتوں کےاپنے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں اور ان کو فکر پنجاب کےاسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی پڑی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نےکہاکہ مریم نواز کو پنجاب کےعوام نےمینڈیٹ دیاتو وہ خدمت بھی پنجاب کی کریں گی اور مخالفین دن رات مریم نواز کےبغض،تعصب اورحسد میں جلنے کی ڈیوٹی پانچ سال سرانجام دیتےرہیں گے۔

Back to top button