تحریک انصاف کے کل اسلام آباد جلسے کا این او سی منسوخ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کل کے تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کا این او سی منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینے کے نوٹیکفیشن بھی جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکشن کے مطابق تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

Back to top button