ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات  بلوچستان کےضلع پنجگور میں آپریشن کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ  آپریشن میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ باردو برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کےخلاف آپریشن میں قبضے میں لیاگیا اسلحہ، گولہ بارود تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

Back to top button