عمران خان کی صحت سےمتعلق جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کاکہناہے کہ عمران خان کی صحت سےمتعلق ٹاؤٹس جعلی خبریں پھیلارہے ہیں۔

علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے ہماری ملاقات کے اوپر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، ہم نام بھی نہیں لینگے کبھی نہیں لینگے، ہم نے ملاقات کے بعد کبھی سیاسی گفتگو نہیں کی ہے۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ ٹاوٹس نے ایک ہی چیز نکالی بانی پی ٹی آئی کو بلڈ پریشر چڑھ گیا، یہ ٹیسٹ رن ہے پہلے کہیں ان کو بلڈ پریشر چڑھ گیا پھر کہیں گے انکو کچھ ہوگیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ  مجھے صبح کسی نے ایک خبر بھیجی بانی عمران خان کو جیل میں ختم کردیا گیا، یہ خبریں کہاں سے آرہی ہیں انکے ہاتھ بھی کانپ رہے ہیں ہونٹ بھی کانپ کررہے ہیں وغیرہ وغیرہ، ہمارے خاندان میں کسی کو بلڈ پریشر کا کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں بتایا گیا بانی کی بلڈ پریشر ڈوز ڈبل کردی گئی جس بندے کا بلڈ پریشر کا مسلہ ہی نہیں ڈبل ڈوز کہاں سے دی گئی، اندر سے جو بھی خبریں پھیلائی جارہی ہیں یہ ساری شیطانی ہے۔

عمران خان کی بہن  کا کہنا تھا کہ  ہم ہر ہفتے امید سے آتے ہیں ملاقات ہوجائے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے خبروں میں صداقت ہوتی تو گردش نہ کرتیں، جسطرح حالات تبدیل ہورہے ہیں لگتا ہے 27 ستمبر سے پہلے لوگ نکل آئینگے، میں نے سنا ہے تاریخ تبدیل کرکے 14 اگست کی تاریخ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کی تاریخ اپنی جگہ ہے 14 کو  ڈی چوک کی کال دی گئی ہے، ہم نے ملاقات کے بعد کبھی سیاسی گفتگو نہیں کی ہے، ہم سہیل آفریدی کے بیان سے متفق ہیں ہم ابھی بھی سیاسی بات نہیں کرینگے اگر ملاقات دینگے، بانی پی ٹی آئی ہمارا بھائی ہے انکا پیغام ہمارے لئے اہم ہے، کسی سرکاری افسر کا نام لینا سیاست نہیں ہے۔

Back to top button