مشعال یوسفزئی کوسینیٹرشپ سےہٹانےکامجھےاختیارنہیں،سلمان اکرم

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی کوسینیٹرشپ سےہٹانےکامجھےکوئی اختیارنہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نےکہا کہ میرا سینیٹ سے مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنےکاکوئی اختیار نہیں، میں نےدرگزر سےکام لیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا۔

جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے کہا کہ مشعال یوسفزئی اکیلی نہیں، ان کے ساتھ گروپ ہے، سب کے سامنے حقیقت آجائے گی۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھاکہ جس بات کو ماضی میں ہوا دی گئی میں اسے ہوا نہیں دوں گا، مجھے نہیں معلوم مشعال یوسفزئی کو سینیٹر کس نے بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی ۔

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ  میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں نے زندگی ایسی نہیں گزاری ، میری زندگی کا ایک لمحہ نہیں جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، جو بولنا ہے بولو، سوال کیاکہ کون سی بات ایسی کی جو سازش ہے؟

سلمان اکرم راجا نے کہا تھا بتا دو سب کو میری سازش، میری زندگی سے متعلق ہرکوئی جانتا ہے، ایک لمحہ ایسا نہیں جس پر مجھے شرم ہو اور مجھے چھپانے کی ضرورت ہو ، میں نے سچ کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔

مشال یوسفزئی کا مبینہ آڈیو میں کہنا تھا کہ عدالتوں میں پارلیمنٹرینز کا کام نہیں ہے، پارلیمنٹرینز  عدالتوں کے باہر ہوں گے، پریشر بار کونسل کے ممبرز نے بنانا ہے، جن کو پیسے لیکر  ٹکٹ دیے، سازشیں، لابنگ کرکے ٹیم بنائی، ان افراد کا پی ٹی آئی اور  آئی ایل ایف سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان کو ممبر بنایا گیا۔

Back to top button