پرتشدد سیاست پی ٹی آئی کا طریقہ بن چکا،عطا تاڑر

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ کاکہناہے کہ پرتشدد سیاست پی ٹی آئی کا طریقہ بن چکا، اہلکار پر فائرنگ کرنے والا سرگرم کارکن مارا گیا۔

راولپنڈی مال روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکن کی فائرنگ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آج راولپنڈی مال روڈ پر جو واقعہ پیش آیا، یہ پی ٹی آئی کا طریقہ بن چکا ہے کہ تشدد کی سیاست کرنا، اسلحے سے لیس ہو کے آنا، اور آج جو سیکورٹی اہلکار پر فائرنگ کی گئی، اس کا کوئی جواز نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں کل دیکھ رہا تھا جو یہ لانگ مارچ کی بھی کال دی جا رہی ہے، ان کے تمام تر احتجاج وہ آن ریکارڈ ہیں کہ یہ ہمیشہ اسلحے سے لیس ہو کے آئے۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، انہوں نے کچھ کو شہید بھی کیا، اور آپ نے دیکھا تھا پچھلی دفعہ کہ پولیس والوں کو، رینجرز کو انہوں نے شہید کیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میں کل دیکھ رہا تھا جو یہ لانگ مارچ کی بھی کال دی جا رہی ہے، ان کے تمام تر احتجاج وہ آن ریکارڈ ہیں کہ یہ ہمیشہ اسلحے سے لیس ہو کے آئے۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، انہوں نے کچھ کو شہید بھی کیا، اور آپ نے دیکھا تھا پچھلی دفعہ کہ پولیس والوں کو، رینجرز کو انہوں نے شہید کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تشدد میں، اس طرح کے واقعات میں، یہ یقین کرتے ہیں، اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی ہے، اور ان کا کوئی ایک احتجاج بھی پرامن آج تک نہیں ہوا۔

Back to top button