ایک سال تک ٹول ٹیکس نہیں بڑھے گا،گڈزٹرانسپورٹ اورحکومت کااتفاق

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور  حکومت کے مذاکرات میں  ایک سال تک ٹال ٹیکس نہ بڑھانےکا اصولی فیصلہ ہوگیا۔

ٹرانسپورٹرز ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں ایک سال تک ٹال ٹیکس نہ بڑھانےکا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، ٹال ٹیکس کے حالیہ اضافے میں کچھ کمی کا بھی فیصلہ کر لیاگیا۔

ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پربھی اتفاق ہوگیا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا ڈیڈ لاک ختم کرنےکے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں لیکن مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔

 

Back to top button