وزیراعلی پختونخوا علی امین گنڈا پور مستعفی،استعفیٰ گورنرکو بھیج دیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور عہدے سے مستعفی ہوگئے۔اپنااستعفیٰ گورنرفیصل کریم کنڈی کوبھجوادیا۔
علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو بھیج دیا۔
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاتھا۔
عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد بھی کیا۔جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی تھی۔
پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق استعفیٰ دے کر امانت واپس کررہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےحکم پرعہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کاعہدہ عمران خان کی امانت تھا ان کی امانت واپس کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی تھی علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجا کے مطابق سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا فیصلہ ہے جس کا پس منظر بھی بیان کیا گیا، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بدترین صورت حال ہے، آج اورکزئی میں ہمارے جوان اور افسر شہید ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت کو کہا گیا کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خودکو دورے کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنےکا ایک ہی طریقہ ہے بیٹھ کر مذاکرات کریں، توقع ہےکہ سہیل آفریدی وفاقی حکومت کی رہنمائی کریں گے اور سمجھائیں گے، ہم نے اپنے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنی ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو استعفیٰ دینے کا حکم دیا ہے، سمجھتے ہیں کہ علی امین کے لیے بھی بہتر ہے کہ یہ عہدہ اب چھوڑ دیں، ہم نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرنا ہے اور نئی شروعات کرنی ہے۔
