علی امین گنڈاپور نےوزارت اعلیٰ سےاستعفیٰ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنےوزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی ایکس پوسٹ کی ڈیلیٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں، میری مکمل حمایت اور سپورٹ نئے قائد ایوان سہیل آفریدی کو حاصل رہے گی۔

علی امین گنڈاپور نےمزیدلکھا تھا کہ ہم عمران خان کی رہائی کے لیے پارٹی پالیسی کے مطابق ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔

تاہم اب بات سامنے آئی ہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سےیہ پیغام ڈیلیٹ کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نیا پیغام پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے آپ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہی ظاہر کیا ہے۔

پیغام میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس اسلام آباد سے پشاور روانہ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدےسے ہٹا کرسہیل آفریدی کو نامزد کیا ہے ۔جس پر علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے مستفیٰ ہونے کا فیصلہ کیاتھا ۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کی تھی ۔

 

Back to top button