بچوں کی اسمگلنگ کاالزام،صارم برنی کاجسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار صارم برنی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
صارم برنی کو گزشتہ روز امریکا کی جانب سے انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں کراچی ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ
بعد ازاں ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ صارم برنی نے اپنی غلطی بھی تسلیم کر لی ہے۔
آج ایف آئی اے حکام کی جانب سے صارم برنی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں صارم برنی کے وکیل کی جانب سے سماجی رہنما کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی۔