چین نے ایران میں فوجی آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

چین نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر جاری فوجی حملوں اور جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں کشیدگی کے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ تمام فریقین کو فوجی آپریشنز فوری طور پر بند کرنے چاہئیں تاکہ جنگ مزید پھیلے اور خطے میں غیر مستحکم صورتحال نہ پیدا ہو۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور اس کے اثرات سے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ ایران کی خودمختاری، سیکورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور صورتحال کو مذاکرات اور سفارتی عمل کے ذریعے حل کیا جائے، نہ کہ فوجی کارروائیوں سے۔

ضرورت پڑنے پر ایران میں برّی فوج تعینات کی…

چین نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تحت تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر بھی تاکید کی، اور کہا کہ عالمی برادری کو جنگ بندی اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ کی وجہ سے پاکستان مشکل میں کیوں؟

علاوہ ازیں بیجنگ نے گلوبل توانائی اور تجارت پر ممکنہ منفی اثرات کی بھی وارننگ دی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز اور خطے کے سمندری راستے عالمی تیل اور توانائی کی ترسیل میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور متعدد ممالک نے فوجی کارروائیوں کے فوری خاتمے اور مذاکراتی راستوں پر توجہ دینے پر زور دیا ہے۔

Back to top button