کھانسی سے ایک شخص کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی

انسانی جسم کی ہڈی کا ٹوٹنا ایک اکثر ایک حادثہ ہوتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا کہ کسی کے کھانسنے سے اس کی ہڈی ٹوٹ گئی ہو؟ جی ہاں ایک ایسا واقعہ چین کے صوبے فوجیان میں رہنے والے 35 برس کے شخص کے ساتھ ہوا جب ان کی ران کی ہڈی کھانسی کے دوران  ٹوٹ گئی۔

ران کی ہڈی (femur) کو جسم کی سب سے مضبوط ہڈی سمجھا جاتا ہے تاہم چین میں کھانسی کے دوران ایک شخص کی ران کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ سامنے آنے پر ڈاکٹرز  بھی حیران رہ گئے۔ چین کے اسپتال میں یہ واقعہ سامنے آیا جہاں معائنے کےلیے آئے مسٹر پی نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہیں تیز کھانسی کے فوراً بعد شدید درد محسوس ہوا تھا لیکن انہوں نے اسے صرف  درد سمجھ کر نظر انداز کردیا بعد میں درد کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے انہیں کچھ ٹیسٹ تجویز کیے اور بعد ازاں ایکسرے رپورٹ سے ران کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی۔

 ٹی20ورلڈ کپ، بڑا اپ سیٹ، امریکہ نے پاکستان کو شکست دے دی

 

ڈاکٹرز کے مطابق کھانسی کے دوران ران کی ہڈی ٹوٹنےکا واقعہ فریمر فریکچر کے طور پر  پیش آیا، فریمر فریکچر عام طور پر سنگین صدمے یا حادثے کے نتیجے میں بڑی عمر کے لوگوں کو پیش آسکتا ہے تاہم  مسٹر پی کی عمر  بھی اتنی نہیں کہ انہیں فریمر فریکچر کا سامنا کرنا پڑتا۔

مریض نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ پانی کی جگہ کاربونیٹیڈ مشروبات کا استعمال کرتا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق  ایسے مشروبات کا طویل عرصے تک استعمال ہڈیوں کےلیے تباہ کن ہوسکتا ہے۔

Back to top button