چین کی ایران پر حملوں کی شدید مذمت، فوری کارروائی روکنے کا مطالبہ

چین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیجنگ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تشدد اور جارحیت کو ترک کریں۔ چین کا کہنا ہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تصادم نہ صرف خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی سپلائی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

چین نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ سفارتی مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں تاکہ مزید انسانی نقصان اور معاشی تباہی سے بچا جا سکے۔

امریکا و اسرائیل کی ایران کی تیل تنصیبات پر شدید بمباری

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بیجنگ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون اور امن کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہے اور عالمی برادری کو بھی پرامن حل میں مدد کرنے کی اپیل کی۔

Back to top button