پرامن مقاصد کیلئےجوہری توانائی کااستعمال،چین نے ایران کی حمایت کردی

چین نے ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے حق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات میں کہا کہ چین ایرانی عوام کی خودمختاری کے تحفظ، اور طاقت و دھونس کے خلاف ان کی مزاحمت کی مکمل حمایت کرتا رہے گا۔

وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین ایران کے اس مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا، اور چین پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے ایران کے حق کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے خلاف رہا ہے اور اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔ ایران کی سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ایرانی جوہری مسئلے کے حل اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے، اور ایران کے تمام فریقوں کے ساتھ مکالمے کو جاری رکھنے کے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

 چین نے پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے لیے ایران کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہنا تھا چین ایران کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا طاقت کی سیاست اور دھونس کے خلاف ایرانی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے، چین ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کو اہمیت دیتا ہے۔

وانگ یی کا کہنا تھا چین پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے ایران کے حق کا احترام کرتا ہے، چین ہمیشہ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔

Back to top button