چین: کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک
چین کے شہر ونژو میں کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16افراد ہلاک ہوگئے۔چینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنےکی ابتدا کنویئربیلٹ میں آتشزدگی سے ہوئی۔
حکام کے مطابق کچھ گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعےکے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، حکام کا کہنا ہےکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کوئلے کی کانوں میں اکثر حادثات سامنے آتے رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ حفاظتی
سکھ رہنما کا قتل، امریکا نے بھارت کی معلومات کینیڈا کودیں، رپورٹ
اقدامات پر عمل نہ کرنا ہے۔