چین کےقرض رول اوورکرنےسےزرمبادلہ ذخائرمیں اضافےکاامکان

چین نے پاکستان پر واجب الادا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں خاطر خواہ اضافےکاامکان ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض ایک بار پھر رول اوور کر دیا گیا ہے، جب کہ دو ماہ قبل واپس کیے گئے 13 کروڑ ڈالر (130 ملین ڈالر) کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات اس تناظر میں نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں کہ پاکستان کو موجودہ مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے زیادہ سطح پر برقرار رکھنے کی شرط کا سامنا ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری معاہدے کا حصہ ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان آئی ایم ایف سے ایک نئی قسط کے حصول کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، اور آئندہ مالی سال کی مالیاتی پالیسی کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنانشل اقدامات سے نہ صرف زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کم ہوگا بلکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا، جو معیشت کے استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
