چینی کمپنیاں پنجاب میں اربوں کی سرمایہ کاری پررضامند

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکادورۂ چین،چینی کمپنیاں پنجاب میں اربوں کی سرمایہ کاری پررضامند ہوگئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورۂ چین انتہائی کامیاب رہااوراس دوران چینی کمپنیوں نےپنجاب میں13ارب روپےسےزائد کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پنجاب میں معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہےاورمریم نوازکی میزبانی میں گزشتہ روزچین میں ہونےوالی سرمایہ کاری کانفرنس کےبعد چینی کمپنیوں نےپنجاب میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

پنجاب سرمایہ کاری کانفرنس میں چینی کمپنیوں کےساتھ آئی ٹی،ماحولیات اور گرین انرجی کےاہم معاہدےہوئےجبکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشوں سے گوبی پارٹنرزنےپنجاب میں50 ملین کےسرمایہ کاری فنڈکےقیام کا اعلان کیا۔

چینی کمپنی سولراین پلس اور حکومت پنجاب کے درمیان سولرٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ایم اویوپردستخط ہوئے جبکہ گوبی پارٹنرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ طےپاگیا، گوبی فنڈ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے وقف ہوگا۔

معاہدے کا مقصد پنجاب میں اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کے لیے مالیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔ گوبی فنڈ سے قرض کی فراہمی،ایکویٹی سرمایہ کاری، مالیاتی حل، اور رہنمائی پروگراموں کے ذریعے کاروبار کی مدد کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق گوبی فنڈ سے پنجاب میں کاروبارکومضبوط کیاجائےگااورخطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے اور یہ پنجاب کوایک پائیداراورڈیجیٹل معیشت کی جانب لےجائے گا، گوبی فنڈ پنجاب کو ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ میں علاقائی لیڈربنانےکیلئےوقف ہوگا۔

کانفرنس میں پنجاب کی سرمایہ کاروں کیلئے منفرد اقتصادی مراعات پر آگاہی دی گئی تھی،اعلامیےکےمطابق سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے پنجاب نےعلاقائی اورعالمی سطح پرمعیارکوپیچھے چھوڑدیاہے- ٹیکس چھوٹ،اسپیشل انڈسٹریل زونز، اور دیگرسہولتوں کی وجہ سےپنجاب سرمایہ کاری کیلئےمثالی ہے-

کانفرنس میں پنجاب حکومت اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان پائیدار اور طویل المدتی شراکت داری کو فروغ دینےکیلئےتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چینی کمپنی پنجاب میں گرین انرجی کوفروغ دینے کیلئےشمسی توانائی کےجدید منصوبوں پر کام کرنےپررضامند ہوگئی ہے۔

سولر این پلس پنجاب میں سنٹر کےقیام،سٹڈی،کیپسٹی بلڈنگ، جدید سولر ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئےکام کرے گی۔

Back to top button