ضمنی الیکشن کی20 میں سے 16 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر دیا

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آج کے اہم ضمنی انتخابات میں 20 میں سے 16 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لاہور میں پی پی167 میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا موجودہ ماحول سے ایسا گمان ہو رہا ہے جیسے عام انتخابات ہو رہے ہوں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران کے سازشی بیانیے کے لیے دھچکہ

انہوں نےنے گزشتہ شب صوبائی اسمبلی سے مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن اسمبلی کے استعفے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مسلم لیگ (ن) کے لیے اچھا نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ووٹر ٹرن آؤٹ یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ حقیقی آزادی کے لیے نکلے ہیں، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ووٹ ڈال کر اپنا کردار ادا کریں۔

Back to top button