xماہرین نےکافی کے استعمال کا نیا فائدہ بتادیا

ماہرین کاکہنا ہے کہ کافی کے استعمال سے پارکنسن امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
یہ تو پہلے سے معلوم ہے کہ ہم جو کھاتے یا پیتے ہیں اس سے صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اب ایک نئی تحقیق میں کافی کے استعمال اور پارکنسن امراض سے تحفظ کے درمیان تعلق دریافت ہوا ہے۔جرنل نیورولوجی میں شائع تحقیق میں ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور ان کی صحت کا جائزہ اوسطاً 13 سال تک لیا گیا۔
بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا میں شرم ناک شکست
تحقیق کے دوران یہ دیکھا گیا کہ کافی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اس مشروب کے استعمال سے پارکنسن امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔تحقیق کے دوران پارکنسن امراض کے شکار سیکڑوں افراد کو الگ سے شامل کرکے مزید تجزیہ کیا گیا۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ کافی پینے کی عادت سے پارکنسن امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔