کافی کااستعمال جگرکےامراض میں مفید قرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ اگر آپ کافی پینا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت جگر کے جان لیوا امراض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی کو پینے سے جگر کےامراض سے تحفظ مل سکتا ہے یا ان سے متاثر ہونے پر صحت بہتر ہوسکتی ہے۔
اس سے پہلے بھی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ کافی پینے سے جگر کے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
مگر اس تحقیق میں وضاحت کی گئی کافی میں موجود ایسے کونسے مرکبات ہوتے ہیں جو جگر کی صحت کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اس تحقیق میں ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام پر مبنی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
اس تحقیقی کام میں کافی کے استعمال اور جگر کے متعدد امراض کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔
