مقبوضہ جموں وکشمیر میں کانگریس اورہریانہ میں بی جےپی کامیاب
بھارت میں ریاستی انتخابات کےنتائج سامنے آگئے۔مقبوضہ و جموں کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس اورہریانہ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔
رپورٹس کےمطابق ہریانہ کی تمام90 نشستوں میں سےبےجےپی48 نشستیں لےکر سب سےآگےہےاوراپوزیشن جماعت کانگریس37 نشستوں کےساتھ دوسرےنمبر پر ہےجب کہ5نشستوں پردیگرجماعتیں اورآزاد امیدوارکامیاب ہوئےہیں۔
بھارتی میڈیاکےمطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی کل90سیٹوں پرمقابلہ تھا جن میں سےانگریس اورنیشنل کانفرنس کےاتحاد کو49نشستوں کےساتھ واضح اکثریت حاصل ہوچکی ہےجب کہ بی جےبی یہاں29نشستوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارتی میڈیا کابتاناہےکہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلزڈیموکریٹک پارٹی3نشستوں کےساتھ تیسرےنمبرپرہے۔جبکہ آزاد امیدوار اوردیگرجماعتوں نے9نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔دونوں ریاستوں میں نشستوں کی تعداد90اورکسی بھی جماعت یا مختلف اراکین کومل کرحکومت بنانےکےلیےکم ازکم46نشستیں درکار ہوں گی اوراس لحاظ سےکانگریس اتحاد جموں وکشمیر اوربےجی پی ہریانہ میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں ہیں۔
حزب اللہ کااسرائیل پربڑاحملہ،100راکٹ داغ دیئے،13اسرائیلی زخمی
واضح رہےمقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک دہائی بعد ریاستی انتخابات منعقد ہوئے ہیں جبکہ ہریانہ میں بےجےپی نےلگاتارتیسری دفعہ میدان ماراہے۔