فوادخان کی بالی وڈ فلم کی پہلی جھلک جاری
مقبول اداکارفواد خان کی بولی وڈ کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی اورفلم کی ٹیم نے اداکارکی پہلی جھلک بھی جاری کردی۔
فواد خان کی نئی بولی وڈ فلم’ابیرگلال‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی۔ابیر گلال‘میں فواد خان کے ہمراہ بولی وڈاداکارہ وانی کپورسمیت دیگر اداکارکام کرتےدکھائی دیں گےاورممکنہ طورپر فلم میں فوادخان کےعلاوہ کسی دوسرےپاکستانی کوبھی کاسٹ کیا جائےگا۔تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
ورائٹی کے مطابق فلم کی ہدایات آرتی ایس باگڑی دیں گی جو کہ اس سے قبل بھی متعددبولی وڈ فلموں کی ہدایات دےچکی ہیں۔ابیر گلال‘ کو متعدد افراداورپروڈکشن ہاؤس پروڈیوس کر رہےہیں اوراس میں وانی کپورکےعلاوہ بھی تقریبا تمام کاسٹ بھارتی ہوگی۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز لندن سےکیا گیاہےاورممکنہ طورپرفلم کی تمام شوٹنگ برطانیہ میں ہی ہوگی، تاہم کچھ حصہ بھارت میں بھی فلمائےجانےکاامکان ہے۔ابیر گلال‘ کی کہانی دو ایسے افراد کے گرد گھومتی ہےجو کہ کسی بھی لالچ کےبغیر ایک دوسرےکی مددکرتےہیں۔تاہم ان کے درمیان غیر ارادی طورپرمحبت ہوجاتی ہے۔جس کےبعدان کی زندگی میں مسائل شروع ہوتے ہیں۔
ممکنہ طور فلم میں فواد خان اور وانی کپورکودومختلف ممالک،خطوں،علاقوں یا نسل سےدکھائےجانےکا امکان ہے، تاہم اس حوالے سےکچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔چہ مگوئیاں ہیں کہ ’ابیر گلال‘میں دیگر معروف اداکاروں کوبھی معاون کرداروں میں کاسٹ کیاجا چکا ہے، تاہم اس حوالےسےفلم کی ٹیم نےکوئی وضاحت نہیں کی۔
گزشتہ چند ماہ سےخبریں تھیں کہ فوادخان اداکارہ وانی کپور کےہمراہ فلم سےبولی وڈ میں واپسی کریں گےاوردونوں اداکاروں نےمختلف انٹرویوز میں مبہم انداز میں اس کی تصدیق بھی کی تھی۔اس سےقبل فوادخان کپوراینڈ سنزاور اےدل ہےمشکل جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں،وہ سونم کپوراورانوشکاشرماجیسی اداکاروں کےساتھ رومانس کرچکےہیں۔
ماضی میں فوادخان ’اےدل ہےمشکل‘اور’خوبصورت‘جیسی فلموں میں کام کرچکےہیں۔اگر ان کی فلم’ابیر گلال‘ریلزہوجاتی ہے تو تقریبا ایک دہائی بعدفواد خان کی بولی وڈ میں واپسی ہوگی اور وہ پہلےپاکستانی بھی بنیں گےجن کی 2018کےبعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔
اداکارہ ریکھا میری کلاس فیلو ہیں،نیتاامبانی
پاکستان اور بھارت کےدرمیان2019سےکشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلموں کی نمائش سمیت ایک دوسرےکےمنصوبوں میں اداکاروں کے کام پربھی پابندی عائد ہے۔تاہم بھارتی پنجابی فلموں میں پاکستانی اداکارکام کرتےرہےہیں۔