اداکارہ ریکھا میری کلاس فیلو ہیں،نیتاامبانی

بھارتی اب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ اورریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی و چیئرپرسن نیتاامبانی نے انکشاف کیاہےکہ وہ اورریکھا ایک ہی اسکول میں پڑھا کرتےتھے اور یہ میری کلاس فیلو ہیں۔

رپورٹ کےمطابق بھارتی فیشن ڈیزائنر،کوسٹیوم اسٹائلسٹ اورفلم میکر منیش ملہوترانےحال ہی میں ممبئی میں اپنےنئےاسٹورکاآغاز کیا۔فلمی ستارے،فیشن بزنس سےتعلق رکھنےوالےسیلبریٹیزاورفلم انڈسٹری کےلوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمنیش ملہوتراکوانکی کامیابی پرمبارکباد دی۔

تقریب میں منیش کی پسندیدہ اداکارہ ریکھابھی موجود تھیں جو کہ تقریب میں شریک ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتاامبانی سےگفتگو کرتی نظرآئیں۔اس سےقبل دونوں بڑی گرمجوشی سےآپس میں ملیں اورکافی دیرایک دوسرےکاہاتھ تھامےکھڑی رہیں۔ریکھا نےاس موقع پرگولڈن ساڑھی اورمیچنگ جیولری پہن رکھی تھی۔جبکہ نیتا امبانی نےپیرٹ گرین ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ اس سے میچنگ ایرنگزبھی پہن رکھےتھے۔

فوادخان کی بالی وڈ فلم کی پہلی جھلک جاری

نیتا امبانی نےپاپارازی(فوٹوگرافرز) سےگفتگو کرتےہوئےبتایا کہ وہ اورریکھا ایک ہی اسکول میں پڑھا کرتےتھے۔

Back to top button