آئینی بینچ : اعظم سواتی کےخلاف اختیارات کے نا جائز استعمال کا ازخود نوٹس نمٹادیا گیا

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اعظم سواتی کےخلاف اختیارات کے نا جائز استعمال کے خلاف ازخود نوٹس نمٹادیا۔

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کےخلاف سپریم کورٹ میں اختیارات کے نا جائز استعمال کے خلاف ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی۔

سماعت کےدوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے کہاکہ فوجداری داری واقعے پر اعظم سواتی کےخلاف ایف آئی آر درج ہوئی،فوجداری مقدمے میں اعظم سواتی کی جائیدادوں کا معاملہ کہاں سےآگیا؟

جسٹس امین الدین خان نےکہا کہ اعظم سواتی کے ٹیکس یا جائیدادوں کےمعاملے کو متعلقہ محکمہ دیکھے۔

جسٹس مندوخیل نے کہاکہ اعظم سواتی نے بطور وزیر کوئی اچھا کام نہیں کیا تھا۔

سرکاری وکیل نےکہاکہ فوجداری معاملہ پر ٹرائل چل رہا ہے۔

جسٹس مندوخیل نےکہاکہ فوجداری ٹرائل چل رہا ہے تو ٹھیک ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نےکہاکہ اعظم سواتی پر بطور وزیر اپنے آفس کےغلط استعمال کا الزام تھا۔

جسٹس مسرت ہلالی کاکہنا تھا کہ اعظم سواتی خود کہاں ہیں؟

 

خیبرپختونخوا : پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

جسٹس امین الدین خان نےکہا کہ اعظم سواتی کےوکیل ویڈیو لنک پر موجود ہیں،اگر کوئی متاثرہ فریق ہے تو اعظم سواتی کےخلاف متبادل فورم سے رجوع کرے۔

Back to top button