دوستی ضروری جبکہ شادی بیکار کام ہے ، جاوید اختر
بھارتی مصنف اورنغمہ نگار جاوید اختر نے اداکارہ شبانہ اعظمی سےشادی پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستی پہلے شادی توبیکارکام ہے۔
بھارتی میڈیا سےگفتگوکےدوران جاویداخترنےکہا کہ’ہر رشتے کی بنیاد باہمی احترام ہے، شادی ایک تصورہے،میں اور شبانہ شادی شدہ ہونےسے پہلے ایک اچھے دوست ہیں، میں نے شبانہ سے 1984 میں اس وقت شادی کی جب میری پہلی اہلیہ ہنی ایرانی سے شادی کو 5 سال گزرچکےتھے۔
جاوید اخترنےبتایا کہ دراصل میری اور شبانہ کی شادی بڑی مشکل سےہوئی ہے، ہم دوست ہیں اورایک شادی کیلئےمیرے نزدیک دوستی زیادہ ضروری ہے،شادی وادی تو بیکار کام ہے، شادی صدیوں پرانی روایت ہےیہ وہ پتھر ہےجو صدیوں سے پہاڑوں سےلڑھک رہا ہےاور جیسے ہی یہ پہاڑ سے نیچے آتا ہے بہت سی کائی،کچرا اور گوبر جمع کرلیتا ہے۔
موسیقار اے آررحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈے کیساتھ اندرونی کہانی سامنے آگئی
بھارتی نغمہ نگار کا کہنا تھا کہ ’میرے نزدیک لفظ ‘بیوی’ اور ‘شوہر’ کےمعنی مختلف ہیں، دو افراد جو کسی بھی جنس سے ہوں اگرایک دوسرے کا احترام نہ کریں تو وہ ایک ساتھ کیسے خوش رہ سکتے ہیں، شادی جیسے رشتے کوباہمی احترام، غور و فکراورایک دوسرےکوجگہ دینے کی ضرورت ہے، یہ سمجھنا ضروری ہےکہ ان کےشریک حیات سمیت ہرشخص خود ایک انسان ہے۔
انہوں نےبتایا کہ ایک بات یقینی ہے عزت کےبغیر محبت ایک دھوکا ہے، میں آپ کو بتاتا چلوں کہ ایک آزاد عورت، اپنے عزائم، کاروبار اور اپنی رائےکےساتھ زیادہ آسان نہیں ہوتی، آپ کو تسلیم کرنا ہوگاکہ جو شخص آپ کےساتھ رہ رہا ہےآپ کا غلام نہیں ہے۔