آئینی ترامیم : مولانا فضل الرحمٰن کو جلد ایک پیج پر لے آئیں گے، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ایسا اتفاق رائے چاہتے ہیں کہ آئینی ترامیم پر سب راضی ہوں، مولانا فضل الرحمٰن کو جلد ایک پیج پر لے آئیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آئینی عدالتوں کےقیام کی بات چارٹر آف ڈیموکریسی میں کی گئی تھی، آئینی عدالتوں کاقیام پیپلز پارٹی کے منشور کاحصہ تھا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم ایسا اتفاق رائےچاہتے ہیں کہ آئینی ترامیم پر سب راضی ہوں، مولانا فضل الرحمٰن کو جلد ایک پیج پر لے آئیں گے، سربراہ جے یو آئی سےملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی اور ان کی کچھ تجاویز کو مانا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اتفاق رائے پیدا کرناچاہتی تھی، حکومت چاہتی تھی آئینی ترامیم پر اتحادی اور مولانا فضل الرحمٰن ساتھ ہوں، عمران خان کا ترامیم پر اعتراض غلط ہے یہ غلط ہےکہ کسی کو جیل میں رکھنےکا اختیار آئینی عدالت کو نہیں ہوگا۔
بلاول بھٹو نےکہا کہ ملک کاکوئی شہری عدالتی نظام سےمطمئن نہیں،عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں یہ کام پہلے ہی ہوجاناچاہیے تھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہا کہ آئین سازی کےمعاملے میں جے یو آئی کاہمیشہ مثبت کردار رہاہے،مولانا فضل الرحمٰن راضی نہ ہوئےتو کوشش کریں گےہمارے نمبرز پورےہوں، الیکشن کمیشن اور اسمبلیوں میں کنفیوژن عدالتی فیصلوں کی وجہ سےہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہورہے، خیبرپختونخوا کےحالات سنبھالنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے،خیبرپختونخوا کےبگڑتے حالات پر مشترکہ اجلاس بلاکر بریفنگ دی جائے۔ان کا کہناتھا کہ حکومت کی کارکردگی سےمطمئن ہیں، وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے، آئینی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلےہوجانا چاہیےتھا۔