اڈیالہ سےگرفتارپی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش نہ کرنےپرتوہین عدالت کا نوٹس

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نےاڈیالہ جیل کے باہرسےگرفتارپی ٹی آئی رہنماؤں کوپیش نہ کرنےپرایس پی کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےاڈیالہ جیل کے باہر سےگرفتارہونےوالے رہنماؤں کی رہائی کےحوالےسےانسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کےجج امجد علی شاہ نےدرخواست پر سماعت کی اور پولیس کوپی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش کرنے کیلئےساڑھے7 بجے تک کا وقت دیا۔
مقررہ وقت کےبعد بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کوپیش نہ کرنے پر اےٹی سی نےایس پی نبیل کھوکھرکوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نےایس پی صدر کوصبح9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکروضاحت کا حکم بھی دےدیا۔