اسد قیصر کا عمر ایوب کی گرفتاری کیخلاف عدالت جانےکا اعلان

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےجی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نےعمر ایوب کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کو غیر قانونی قراردیتےہوئے کل پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست داخل کرنےکااعلان کیا۔
واضح رہےکہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےجی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان پرفرد جرم عائد کی، عدالتی فیصلے کےبعد پولیس نےپی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت پانچ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے۔
عدالت کےفردجرم عائد کیےجانےکے عد بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد سابق وزیر قانون راجا بشارت کوبھی جیل سےنکلتے ہی گرفتار رلیا گیا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکن عظیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما احمد چٹھہ کو بھی حراست میں لےکرپولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔
